کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا، موذی وباء نے ایک دن میں ہزاروں لوگوں کو اپنا شکار بنالیا۔
کراچی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 7 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 754 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،یوں کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 38 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں بھی کورونا وائرس کی شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں 16 سال سے کم عمر کے بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا شروع ہو گئے۔
اس حوالے سے پی ایم اے کاکہنا ہے کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد تک جاپہنچی ہے، یہ تعداد صرف رجسٹرڈ کورونا کیسز کو ظاہر کرتی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ کیسز کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی بھی کورونا کا شکار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








