ساؤتھ انڈین ہیرو اَلّو ارجن کی فلم پشپا دی رائز، حصۂ اوّل تیزی سے باکس آفس پر مقبولیت حاصل کر لی ہے جو جنوبی بھارت کے سب سے بڑے ہیرو سمجھے جانے والے پربھاس کی فلم باہو بلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے تیار ہے۔
گزشتہ ماہ ریلیز کی گئی فلم پشپا دی رائز نے باکس آفس پر کافی اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کا ہندی ڈب ورژن دیگر فلموں کے سینما پر آنے کے باوجود اسکرینز پر قبضہ جمانے میں تاحال کامیاب رہا ہے۔
فنکاروں کے معاوضے پر قرارداد منظور، شوبز شخصیات کا فیصل جاوید کو خراجِ تحسین
ہالی ووڈ کی فلم اسپائیڈر مین نو وے ہوم اور دیگر بالی ووڈ فلمز کے مقابلے میں پشپا اپنی ریلیز کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں بھی لگاتار بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور فلمسازوں کو ریکارڈ توڑ کارکردگی کی توقع ہے۔
عامر خان کے باکس آفس فارمولے کے مطابق پشپا دی رائز باہو بلی دی کنکلوژن اور تھری ایڈئیٹس کے مقابلے میں زیادہ بڑی اور کامیاب فلم قرار دی جاسکتی ہے۔ فارمولا یہ ہے کہ ویک اینڈ کے اعدادوشمار کا موازنہ مجموعی کاروبار سے کیا جائے۔
فارمولے کے تحت 3 ایڈیٹس نے ویک اینڈ پر 40 کروڑ کا بزنس کیا تھا اور مجموعی کاروبار 202 کروڑ رہا یعنی ویک اینڈ کو 5 سے ضرب دی گئی۔ اس اعتبار سے الو ارجن کی فلم پشپا دی رائز کی کارکردگی کو بے حد حوصلہ افزاء قرار دیا جارہا ہے۔
بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کے فارمولے کے تحت الّو ارجن کی فلم پشپا دی رائز کا مجموعی کاروبار اور ویک اینڈ کا موازنہ 7.04 بنتا ہے جو اُری دی سرجیکل اسٹرائیک (6.87)، کوین )6.10، ہندی میڈیم (5.54) اور باہو بلی (5.31) سے زائد ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








