ماں کا مذاق اڑانے پر شرمیلافاروقی کا نادیہ خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Sharmila Faruqi slams Nadia Khan for trolling her mother

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنی والدہ کے ساتھ ایک ویڈیو بنانے پر نادیہ خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دی کرنٹ کے مطابق نادیہ خان کو شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی کے میک اپ، زیورات اور کپڑوں کی تعریف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ نادیہ نے انیسہ سے پوچھا کہ اس نے اپنا میک اپ کہاں سے سیکھا ہے جس پر انہوں نے شرمیلا فاروقی کا نام لیا۔

نادیہ خان کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی کی والدہ کے ساتھ چند دن قبل اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے دوران ویڈیو بنائی گئی تھی، جو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

 

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں دیگر لوگوں نے نادیہ خان پر تنقید کی، وہیں شرمیلا فاروقی نے بھی ان کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔

شرمیلا فاروقی نے اس ویڈیو پرنادیہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ نادیہ خان کو ایک عمر رسیدہ خاتون کے ہمراہ نامناسب انداز میں ویڈیو بنانے سے قبل کچھ شرم کرنا چاہیے تھا، انہیں سستی شہرت کے لیے ایسا رویہ نہیں اختیار کرنا چاہیے تھا۔

شرمیلا فاروقی نے اعلان کیا کہ وہ نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی، وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کو تحریری درخواست دیں گی جب کہ انہیں عدالت سے بھی رجوع کرنا پڑا تو بھی وہ پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

Related Posts