ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کے میچز کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan’s fixtures at T20 World Cup 2022 announced

میلبورن: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے مقابلوں کا اعلان کر دیا گیا ،ایونٹ  میں 16 ٹیمیں اکتوبر اور نومبر 2022 میں آسٹریلیا میں فتح کی جنگ لڑیں گی۔

یہ میچز ایڈیلیڈ، برسبین، گیلونگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے جس سے ملک بھر کے شائقین کو 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

سپر 12 میں میزبان آسٹریلیا گروپ 1 میں عالمی نمبر ایک انگلینڈ، نیوزی لینڈ، افغانستان کے علاوہ گروپ اے کی فاتح اور پہلے راؤنڈ سے گروپ بی میں رنر اپ کے ساتھ ہے۔ گروپ 2 میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش کے علاوہ گروپ بی کی فاتح اور پہلے راؤنڈ سے گروپ اے میں رنر اپ شامل ہیں۔

No photo description available.

یہ ٹورنامنٹ اتوار 18 اکتوبر سے اتوار 13 نومبر کے درمیان چلے گا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی اور آسٹریلیا کے سات شہر میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ان 16 میں سے 12 ممالک کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے، آخری چار کا تعین گلوبل کوالیفائنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

23 اکتوبر بمقابلہ بھارت، میلبورن
27 اکتوبر بمقابلہ گروپ بی کوالیفائر، پرتھ
30 اکتوبر بمقابلہ گروپ اے کوالیفائر، پرتھ
03 نومبر بمقابلہ جنوبی افریقہ، سڈنی
06 نومبربمقابلہ بنگلہ دیش، ایڈیلیڈ

Related Posts