شرمیلا فاروقی اپنی والدہ کی تعریف کو غلط رنگ کیوں دے رہی ہیں، نادیہ خان

تازہ ترین

تازہ ترین

Nadia Khan questions why did Sharmila take it wrong: ‘I just praised her mother

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہناہے کہ میں نے صرف ان کی والدہ کی تعریف کی، شرمیلا فاروقی اس بات کو غلط رنگ دے رہی ہیں۔

نادیہ خان کا کہنا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ میں ایک بلاگر ہوں، جس دن میں ایونٹ میں داخل ہوئی، میں کیمرے کے ساتھ تھی، میں نے تمام چیزوں کو کور نہیں کیا میری توجہ اہم شخصیات پر تھی جن میں سے ایک انیسہ فاروقی تھیں۔

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میرے شوہرنے مجھے اس معاملے دور رہنے کی تلقین بھی کی لیکن شرمیلا فاروقی کے باربار اس بات کو اٹھانے پر مجھے اپنا موقف دینے کیلئے سامنے آنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ شرمیلا فاروقی نے میرے لیے بے شرم لفظ کیوں استعمال کیا، انہوں نے یہ لفظ استعمال کرکے میری توہین کی، یہ جرم ہے، نادیہ خان نے مزید کہاکہ ’’جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ میری نیت خراب تھی انہیں شرم آنی چاہیے کیونکہ نیت کے بارے میںصرف اللہ ہی جانتا ہے۔

مزید پڑھیں:ماں کا مذاق اڑانے پر شرمیلافاروقی کا نادیہ خان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ شرمیلا فاروقی نے ویڈیو کوغلط کیوں لیا، ان کو تو خوش ہونا چاہیے تھا، میں نے صرف ان کی والدہ کی تعریف کی، کیا یہ جھوٹ تھا، کیا وہ خوبصورت نہیں ؟ مجھے ان کی دلچسپیاں پسند تھیں، ان کی کپڑوں اور زیورات نے مجھے متاثر کیا، میں نے صرف ان کی تعریف کی۔

نادیہ خان نے کہا کہ میں نے بڑے لوگوں کا احترام کرنا سیکھا ہے، میرا احترام کرنے کا طریقہ ان کی تعریف کرنا ہے، شرمیلا کیسے کہہ سکتی ہیں کہ میں غلط تھی۔

Related Posts