میلبورن: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے مقابلوں کا اعلان کر دیا گیا ،ایونٹ میں 16 ٹیمیں اکتوبر اور نومبر 2022 میں آسٹریلیا میں فتح کی جنگ لڑیں گی۔
یہ میچز ایڈیلیڈ، برسبین، گیلونگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے جس سے ملک بھر کے شائقین کو 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں:انڈر 19 ورلڈ کپ : پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
سپر 12 میں میزبان آسٹریلیا گروپ 1 میں عالمی نمبر ایک انگلینڈ، نیوزی لینڈ، افغانستان کے علاوہ گروپ اے کی فاتح اور پہلے راؤنڈ سے گروپ بی میں رنر اپ کے ساتھ ہے۔ گروپ 2 میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش کے علاوہ گروپ بی کی فاتح اور پہلے راؤنڈ سے گروپ اے میں رنر اپ شامل ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








