نور مقدم کیس، حدیقہ کیانی کا مقتولہ کیلئے انصاف کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نور مقدم کیس، حدیقہ کیانی کا مقتولہ کیلئے انصاف کا مطالبہ
نور مقدم کیس، حدیقہ کیانی کا مقتولہ کیلئے انصاف کا مطالبہ

اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی کے قتل کا مقدمہ تاحال کسی منطقی انجام تک نہ پہنچ سکا، معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے مقتولہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نور مقدم کی کہانی کبھی بھلائی نہیں جاسکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ ایک اور دن گزر رہا ہے اور طاقت کا استعمال، ثبوتوں اور مقتولہ پر الزامات دیکھنے میں آئے۔ نور مقدم کے قتل کی داستان بھلائی نہیں جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ریاست کا نور مقدم قتل  کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ

ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ ہم انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ انصاف ابھی اور اسی وقت کیا جائے۔ انصاف کی فراہمی میں تعطل، ذہنی بیماری اور مختلف بہانے بھی بہت ہوچکے ہیں جنہیں بند ہونا چاہئے۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے کیس کی طویل سماعت اور تاحال انصاف کی عدم فراہمی سے بے زاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا، ہم نور مقدم کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ آج سے 5 روز قبل رکنِ قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری میلکہ بخاری نے اعلان کیا کہ نور مقدم قتل اور عثمان مرزا کیس کی پیروی ریاست خود کرے گی۔ انہوں نے عدالت میں خود پیش ہونے کا اعلان بھی کیا۔ 

Related Posts