اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی کے قتل کا مقدمہ تاحال کسی منطقی انجام تک نہ پہنچ سکا، معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے مقتولہ کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نور مقدم کی کہانی کبھی بھلائی نہیں جاسکتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ ایک اور دن گزر رہا ہے اور طاقت کا استعمال، ثبوتوں اور مقتولہ پر الزامات دیکھنے میں آئے۔ نور مقدم کے قتل کی داستان بھلائی نہیں جائے گی۔
ریاست کا نور مقدم قتل کیس کی پیروی خود کرنے کا فیصلہ
ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ و گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ ہم انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ انصاف ابھی اور اسی وقت کیا جائے۔ انصاف کی فراہمی میں تعطل، ذہنی بیماری اور مختلف بہانے بھی بہت ہوچکے ہیں جنہیں بند ہونا چاہئے۔
Another day and another obscene abuse of power, evidence and victim blaming. #NoorMuqaddam’s story shall not be forgotten, we demand justice and we demand it now! Enough with the delays, the excuses and the insanity. We demand justice for Noor. Enough is enough
— Hadiqa Kiani (@Hadiqa_Kiani) January 25, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








