کراچی سے سابق میونسپل کمشنر گرفتار، سونے کی اینٹیں، ڈالرز اور درہم برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

نیب کی بڑی کارروائی، سابق میونسپل کمشنر گرفتار، بھاری خزانہ برآمد
نیب کی بڑی کارروائی، سابق میونسپل کمشنر گرفتار، بھاری خزانہ برآمد

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے سونے کی اینٹیں، ڈالرز، درہم اور ریال برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو دو ساتھیوں اور بھاری خزانے سمیت حراست میں لے لیا۔ اکاؤنٹس آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر بھی گرفتار ہوگئے۔ اس دوران لاکھوں کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی برآمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گوجرانوالہ میں 6 افرادکا ذہنی معذور شخص پر تشدد، 1 ملزم گرفتار

کارروائی کے دوران نیب اہلکاروں نے سونے کی اینٹیں، بٹن، ڈالرز، درہم اور ریال بھی برآمد کر لیے۔ رقم اتنی زیادہ تھی کہ اسے گننے کیلئے قومی احتساب بیورو کو مشینیں استعمال کرنی پڑ گئیں۔ نیب کے مطابق آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن ہوئی۔

کراچی سے گرفتار سابق میونسپل کمشنر پر الزام ہے کہ انہوں نے رشوت لے کر ٹھیکے دئیے۔ کم آئل لے کر زیادہ کی رسیدیں کاٹیں اور بھاری بھرکم رقم اور سونا رشوت کے طور پر حاصل کیا۔ رقوم جعلی اکاؤنٹس ڈالنے کے علاوہ ملک سے باہر منتقل بھی کی گئیں۔ 

Related Posts