عمران مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی جیبیں خالی کر نے والے عمران مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے۔ عمران حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ ہر شعبے میں تنزلی کے ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے دور میں صرف ایک شعبے میں ترقی ہوئی اور وہ ہے چوری اورلوٹ مار۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کو بے نقاب کردیا، شاہد خاقان

واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل رپورٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کی 16درجے تنزلی ہوئی ہے اور کرپشن میں پاکستان 140ویں نمبر پر آگیا۔

Related Posts