ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کو بے نقاب کردیا، شاہد خاقان

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کو بے نقاب کردیا، شاہد خاقان
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کو بے نقاب کردیا، شاہد خاقان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) کی رپورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کو بے نقاب کردیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص دوسروں کو چور کہتا تھا اب اسے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے چور قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اور کرپشن ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عوام حکومت کی نااہلی اور کرپشن کا شکار ہیں۔

اس سے قبل، پاکستان بین الاقوامی کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) پر 16 پوائنٹس نیچے آ گیا ہے اور 2020 میں 124 ویں پوزیشن کے مقابلے میں 140 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

برلن میں قائم غیر منافع بخش ادارہ ہر سال کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) جاری کرتا ہے، ماہرین اور کاروباری افراد کے مطابق 180 ممالک اور خطوں کو پبلک سیکٹر کی بدعنوانی کی ان کی سطح کے مطابق درجہ بندی کرتا ہے۔

پاکستان نے 2020 کے مقابلے 2021 میں 16 اور 2019 کے مقابلے میں 20 پوزیشنیں کھو دیں۔ 2020 میں پاکستان عالمی بدعنوانی کی فہرست میں 124 ویں اور 2019 میں 120 ویں نمبر پر تھا۔

مزید پڑھیں: شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے پس پردہ محرکات سامنے آگئے

پڑوسی ممالک میں، بھارت اور نیپال کی بدعنوانی کا سکور بدستور برقرار رہا۔ تاہم ایران ملائیشیا سے پانچ درجے نیچے ہے۔ دوسری جانب افغانستان کی 9 اور ترکی کی 10 درجے تنزلی ہوئی۔

Related Posts