اسٹاک مارکیٹ میں 36.14 پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 36.14 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 36.14 پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 36.14 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج 100 انڈیکس 44887.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا اور پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.08 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 69 لاکھ 39 ہزار 523 شیئرز کا لین دین ہوا۔

گزشتہ دو ہفتوں سے تنزلی کا شکار ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ مندی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 23 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قدر 176 روپے 49 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: غلط تاثر ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا، رضا باقر

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ماہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے ہونے والی بورڈ میٹنگ کے بعد پاکستان کو ملنے والی قسط کے اجراء کے بعد امکان ہے روپے کی قدر کے بحال ہونے کا تسلسل شروع ہو جائے گا۔

Related Posts