جناح اسپتال کالونی میں 16سالہ ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی

تازہ ترین

تازہ ترین

جناح اسپتال کالونی میں 16سالہ ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی
جناح اسپتال کالونی میں 16سالہ ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی

کراچی: جناح اسپتال کالونی میں 16 سے 18 سالہ ذہنی معذو رلڑکی سے جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ زیادتی میں پولیس اہلکار ملوث ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ایس ایس پی کا ڈرائیور ہے، لڑکی سے ہونے والی جنسی زیادتی کا مقدمہ وومن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ زنا بالجبر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ جنسی زیادتی کے مرتکب ملزم کی شناخت مختیار رعنا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے باوجودملزم کو گرفتار نہیں کیاجاسکا، متاثرہ لڑکی ذہنی معذور ہے، جبکہ لڑکی 4ماہ سے حاملہ ہے۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں 6 افرادکا ذہنی معذور شخص پر تشدد، 1 ملزم گرفتار

جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی طبیعت بگڑی تو گھر والوں کو واقعے کا علم ہوا، اہل خانہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر کے باہر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Related Posts