شلپا شیٹی 15 سال بعد اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

شلپا شیٹی 15 سال بعد اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئیں
شلپا شیٹی 15 سال بعد اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئیں

ممبئی: بالی ووڈ کو مشہور و معروف فلمیں دینے والی اداکارہ شلپا شیٹی کو آخر کار اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئیں، 15 سال بعد ممبئی کی عدالت نے اداکارہ کو فحاشی سے متعلق جرائم سے بری کر دیا۔

بالی ووڈ اداکاہ کے خلاف سال 2007 میں فحاشی کا مقدمہ اُس وقت درج کیا گیا جب راجستھان میں ایک تقریب کے دوران ہالی وڈ اداکار رچرڈ گیئر نے سرعام انہیں گلے لگایا اور بوسہ دیا۔

مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد بھارت میں اس پر کافی واویلہ ہوا، اس کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد راجستھان کی ایک بھارتی عدالت نے دونوں کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں: شمعون عباسی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کیتکی چوان کے مطابق، مذکورہ واقعے کے بعد اداکارہ نے فوراً بعد اپنی پوزیشن واضح کر دی تھی، مجسٹریٹ مطمئن تھے کہ اداکارہ کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔عدالت نے تمام پیش کردہ دستاویزات کو غور سے دیکھنے کے بعد اداکارہ کو با عزت بری کرنے کے احکامات صادر کئے۔

Related Posts