بیجنگ: چینی حکومت نے پاکستان کو ڈی ایف 17 ہائپر سونک میزائل فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے جو مبینہ طور پر بھارت سے جنگ کے خدشات کے پیشِ نظر سامنے آئی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارت نے روس سے ائیر ڈیفنس خرید کر پاکستان اور چین کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں۔ ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم رواں برس اپریل تک بھارت کی سرحد پر نصب کیا جائے گا۔
بھارتی یومِ جمہوریہ، مقبوضہ وادی میں ہڑتال، کشمیری یومِ سیاہ آج منارہے ہیں
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ روس سے خریدا گیا ائیر ڈیفنس سسٹم پاکستان سے ملحقہ پنجاب سرحد پر نصب ہوگا تاہم بھارتی میڈیا نے جنگ کا نشانہ پاکستان کی بجائے چین کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو چین سے حملے کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈین ائیر فورس روس سے حاصل کیے گئے ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کو اپریل تک فعال بنائے گی جو چین سے لاحق خطرات کا سامنا کرے گا جسے گیم چینجر قرار دیا جارہا ہے۔
خطے میں جنگ کے خدشات سر اٹھانے لگے۔ ترک میڈیا کے مطابق چین نے پاکستان کو ڈی ایف 17 ہائپر سونک میزائل فروخت کرنے کی پیشکش کی جو روس کے ایس 400 میزائل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چین نے پاکستان کو DF-17 ہائپر سونک میزائل فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے، یہ ایئر ڈیفنس میزائل روس کے S-400 میزائل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، واضح رہے بھارت نے حال ہی میں روس سے ایئر ڈیفنس سسٹم خریدا ہے اور اسے اپریل تک پاکستان سے ملحقہ پنجاب بارڈر پر نصب کر دیا جائے گا pic.twitter.com/1FeFZOIeYA
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) January 26, 2022
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایس 400 میں 4 قسم کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز شامل ہیں جو 40 سے 400 کلومیٹر تک جہاز، کروز میزائل، بم اور کچھ قسم کے بیلسٹک میزائلز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








