پشاور، سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت کا اہم دہشت گرد گرفتارکرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور، سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت کا اہم دہشت گرد گرفتارکرلیا
پشاور، سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت کا اہم دہشت گرد گرفتارکرلیا

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے اہم دہشت گرد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے  مطابق قانون نافز کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا جس پر دہشت گردی اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جناح اسپتال کالونی میں 16سالہ ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی

پنجاب اور اسلام آباد کے بعد سندھ میں دہشت گردی کا خدشہ، الرٹ جاری

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو خیبر پختونخوا سے سندھ منتقل کرکے کراچی میں تفتیش کی جائے گی۔ کچھ روز قبل ملزم کے 2 ساتھی گھوٹکی میں ہلاک ہو گئے۔ ملزم نے بلوچستان میں بھی فرقہ واریت اور دہشت گردی کی۔

گرفتار ملزم سے دہشت گردی کی مختلف وارداتوں اور ہلاک ہونے والے ساتھیوں کے علاوہ کالعدم دہشت گرد تنظیم سے روابط کے متعلق بھی تفتیش ہوگی۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ نے پولیس پر حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ وفاقی حکومت نے پنجاب اور اسلام آباد میں حملوں کے بعد سندھ میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آج سے 4 روز قبل صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو خط ارسال کرکے انہیں حساس اوراہم مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Related Posts