اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر حکومت کا تنقید کا نشانہ بناتے پر کہا ہے کہ اللہ کی شان ہے کہ ن لیگ اور فضل الرحمٰن عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی میں تنزلی ہوئی ہے، کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہہ رہے ہیں؟ مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔
ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک نے پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہےکرونا سے نبٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہےایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیراور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 26, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








