ایکسپو سینٹر مرکز میں طبی عملے کی ہڑتال، کورونا ویکسینیشن معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

ایکسپو سینٹر مرکز میں طبی عملے کی ہڑتال، ویکسینیشن معطل
ایکسپو سینٹر مرکز میں طبی عملے کی ہڑتال، ویکسینیشن معطل

کراچی کے سب سے بڑے ویکسینیشن مرکز ایکسپو سینٹر میں طبی عملے کی ہڑتال کے باعث ویکسینیشن کا عمل معطل کردیا گیا، سراپا احتجاج عملے کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے حکومت ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کر رہی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ایکسپو سینٹر کے ویکسی نیٹرز کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جو سراپا احتجاج ہیں اور ایکسپو سینٹر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن کی بجائے مظاہرہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایکسپو سینٹر میں فائزر ویکسین ناپید، بد ترین انتظامی بحران

مظاہرے اور احتجاج کے باعث ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسینیشن کے خواہش مند شہری وائرس کی روک تھام کیلئے ویکسین سے محروم ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد کو ہڑتال کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن ضروری قرار دی جارہی ہے۔ طبی عملہ ہڑتال کے باعث ویکسین لگانے سے انکاری ہے۔ حکومت تنخواہوں کی ادائیگی فوری یقینی بنائے۔

ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 10.18 جبکہ کراچی میں 40.91 تک بلند ہوچکی ہے۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1542نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

Related Posts