پی ڈی ایم کا لانگ مارچ، وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ، وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان
پی ڈی ایم کا لانگ مارچ، وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان

اسلام آباد:شہر اقتدار میں آئندہ ماہ پی ڈی ایم کی جانب سے کئے جانے والے لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ میں چند وفاقی وزیروں کے قلمدان تبدیل کرنے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کو وزیر دفاع کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے متوقع مارچ کو روکنے سمیت دیگر انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی خواہش پر انہیں وفاقی وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں تمام صوبوں کی ریزرو فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گیلانی بکے ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک ایوان بالا کے تابع تھا اور رہے گا، شاہ محمود قریشی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کی خدمات بھی لی جائیں گی،کوشش کی جائے گی کہ شہر سے باہر پریڈ گراؤنڈ تک ہی اس مارچ کو محدود کیا جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مارچ کے شرکاء نے شہر اقتدار میں داخل ہونے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق ان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts