گیلانی بکے ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک ایوان بالا کے تابع تھا اور رہے گا، شاہ محمود قریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

گیلانی بکے ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک ایوان بالا کے تابع تھا اور رہے گا، شاہ محمود قریشی
گیلانی بکے ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک ایوان بالا کے تابع تھا اور رہے گا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اپوزیشن بنچوں بالخصوص اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ”سمجھوتہ کرنے والا لیڈر“ اور ”بکا ہوا“ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سینیٹ کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ ان پر الزامات عائد کئے جارہے ہیں، جس کے بعد سینیٹ کے ماحول میں گرما گرمی دیکھی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر سینیٹ میں ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی سوچ اس ایوان کے سامنے رکھنا چاہوں گا، اسٹیٹ بینک کو خود مختار بنانا معاشی ذمہ داری کے عین مطابق ہے، ادارے کو کسی کی غلامی میں دے دیا گیا ہے یہ تاثر غلط ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ کے ارکان کے تقرر کا اختیار وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پاس ہے، یہ ادارہ کل بھی اس ایوان کے تابع تھا اور آئندہ بھی تابع رہے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو سخت تنقید کا نشان بناتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے کل ایک غیر ذمہ دارانہ بیان دیا جس کا افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے لیے کہا گیا کہ انہوں نے حکومت کو سہولت فراہم کی، چیئرمین سینیٹ نے رول کی عین مطابق اپنا استحقاق استعمال کیا، ان پر غیر جانبداری اور سہولت کاری کا الزام لگانا بہت غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے اور آپ کے دفتر نے سینیٹر دلاور خان سے رابطہ کیا، رابطے کے دوران آپ سینیٹر دلاور خان کو حاضری یقینی بنانے کا کہتے ہیں اور خود غائب ہو جاتے ہیں، سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر کے آفس گیا تو وہاں اندھیرا چھایا ہوا تھا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی غیر حاضری کی وضاحتیں کیں، بہت سے حلقے ان وضاحتوں سے مطمئن نہیں ہیں، کہا جارہا ہے کہ انہیں ایوان کی کارروائی سے متعلق ایجنڈے کا تاخیر سے علم ہوا۔

مزید پڑھیں: ہیلتھ کارڈکی بدولت نجی شعبہ دیہات میں بھی ہستپال بنائے گا۔وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ کیا اپوزیشن رہنما کو علم نہیں تھا کہ یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوا ہے، انہیں علم نہیں تھا کہ جب بل قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے تو سینیٹ میں بل آنا ہے، اپوزیشن لیڈر اتنے بے خبر اور معصوم کیوں تھے؟

Related Posts