اسلام آباد:شہر اقتدار میں آئندہ ماہ پی ڈی ایم کی جانب سے کئے جانے والے لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پر ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ میں چند وفاقی وزیروں کے قلمدان تبدیل کرنے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کو وزیر دفاع کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے متوقع مارچ کو روکنے سمیت دیگر انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کی خواہش پر انہیں وفاقی وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں تمام صوبوں کی ریزرو فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: گیلانی بکے ہوئے ہیں، اسٹیٹ بینک ایوان بالا کے تابع تھا اور رہے گا، شاہ محمود قریشی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








