لاہور: نجی چینل پر اداکار سلمان ثاقب المعروف مانی کی جانب سے کی جانے والی گفتگو پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا۔
نجی چینل کے پروگرام کی جانب سے دی گئی دعوت پر آئے مہمان اداکار سلمان ثاقب المعروف مانی نے دوران گفتگو عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اُن کا کہنا تھا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جاچکے ہیں لہٰذا عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔
I agree with him. https://t.co/XMVv9HmqCc
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 5, 2022
اداکار سلمان ثاقب المعروف مانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: کورونا سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔حرا مانی کا بچے کے ہمراہ گیت پر رقص، ویڈیو وائرل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








