مانی کی بات چیت پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مانی کی گفتگو پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا
مانی کی گفتگو پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا

لاہور: نجی چینل پر اداکار سلمان ثاقب المعروف مانی کی جانب سے کی جانے والی گفتگو پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا۔

نجی چینل کے پروگرام کی جانب سے دی گئی دعوت پر آئے مہمان اداکار سلمان ثاقب المعروف مانی نے دوران گفتگو عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اُن کا کہنا تھا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جاچکے ہیں لہٰذا عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

اداکار سلمان ثاقب المعروف مانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔حرا مانی کا بچے کے ہمراہ گیت پر رقص، ویڈیو وائرل

مانی کی جانب سے کی گئی گفتگو پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ میں مانی کی اس بات سے متفق ہوں۔

Related Posts