سردی سے اموات کا خدشہ، چترال جانیوالے 100سے زائد مسافر برف میں پھنس گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سردی سے اموات کا خدشہ، چترال جانیوالے 100سے زائد مسافر برف میں پھنس گئے
سردی سے اموات کا خدشہ، چترال جانیوالے 100سے زائد مسافر برف میں پھنس گئے

راولپنڈی سے چترال جانے والی متعدد گاڑیاں اور 100 سے زائد مسافر برف میں پھنس گئے، سردی کے باعث اموات کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے چترال جانے والی متعدد گاڑیاں گزشتہ 11 گھنٹوں سے دیر کے مقام پر پھنسی ہوئی ہیں۔ رات کے وقت برفباری کے باعث متعدد گاڑیاں برف میں دھنس کر پھنس گئی تھیں جنہیں تاحال برف سے نہ نکالا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

سانحہ مری کی تحقیقات، اے سی مری، ڈی سی،راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سانحہ مری، درجنوں افراد کا ریسکیو سے رابطہ، مدد نہ کیے جانے کا انکشاف

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور دیگر انتظامی اداروں کو آگاہ کرنے کے باوجود تاحال کوئی امدادی کارروائی نہیں کی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق 12 سے 15 گاڑیوں میں 100 سے زائد مسافر برف اور ٹھنڈ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مری میں 20 سے زائد افراد برف میں پھنس کر سخت سردی کے دوران جاں بحق ہوئے۔ درجنوں افراد نے ریسکیو 1122 سے رابطہ بھی کیا تاہم کسی نے کوئی مدد نہ کی۔ 

 سانحہ مری کے متاثرہ افراد کی ریسکیو 1122 سے رابطے کی ریکارڈنگز منظرِ عام پر آگئیں۔ 100 سے زائد افراد نے ریسکیو اہلکاروں سے رابطہ کیا جس پر مدد کی بجائے ٹال مٹول کی گئی۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہماری نفری کم ہے۔ 

گزشتہ ماہ یہ انکشاف سامنے آیا کہ ریسکیو 1122 والوں نے کنٹرول روم سے رابطہ کرنے والوں کو دیگر اداروں کے نمبر دئیے۔ برفانی طوفان میں پھنسے ہوئے لوگوں نے منت سماجت بھی کی، تاہم نفری کی کمی کو جواز بنا کر وقت گزاری کی گئی۔

Related Posts