اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دنیاکو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں شمولیت اور سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح جیو اکنامکس اور معیشت کو بہتر بنانا ہے۔
چائنا انسٹی ٹیوٹ آف فوڈان یونیورسٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایرک لی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ راہداری منصوبے پر شکوک و شبہات کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری اور گوادر منصوبے کو اپنی جیو اکنامکس کے لیے ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی ترجیح پاکستانی عوام ہیں ،پاکستان اور چین دونوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:معیشت بہترہو رہی ہے، آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا، فواد چوہدری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








