کراچی، دو مختلف حادثات میں غیرملکی خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، دو مختلف حادثات میں غیرملکی خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
کراچی، دو مختلف حادثات میں غیرملکی خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

کراچی میں دو مختلف حادثات کے دوران خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے  جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ زخمی افراد اور جاں بحق خاتون غیر ملکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کے علاقے کلفٹن میں دو دریا کے قریب دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ  ایک اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔حادثے کا شکار دونوں خواتین اور زخمی افراد غیر ملکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حیدر آباد ہائی وے پر کار اور ٹرک کا تصادم، 2 خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

دوسری جانب شارع فیصل پر کارساز کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔حادثات کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور دونوں حادثوں میں جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل حیدر آباد ہائی وے پر کار اور ٹرک کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے ہولناک حادثے کی تفتیش شروع کردی۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔

گزشتہ ماہ حیدر آباد ہائی وے پر بدین سے تلہار جاتے ہوئے ہنڈا سٹی کار اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں کار پر سوار 5 افراد موقعے پر جان کی بازی ہار گئے۔ سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ یوسف شاہ بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا۔

Related Posts