جیکلین فرنانڈس کی اطالوی اداکار مکیلے کے ہمراہ پہلی میوزک ویڈیو ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

جیکلین فرنانڈس کی اطالوی اداکار مکیلے کے ہمراہ پہلی میوزک ویڈیو ریلیز
جیکلین فرنانڈس کی اطالوی اداکار مکیلے کے ہمراہ پہلی میوزک ویڈیو ریلیز

ممبئی: بھارتی اداکارہ جیکلین فرنانڈس نے اطالوی اداکارمکیلے مورونے کے ہمراہ پہلے گیت میں اداکاری اور رقص کے جوہر دکھائے ہیں، بالی ووڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور ٹونی ککڑ نے آواز کا جادو جگایا۔

یو ٹیوب پر جیکلین فرنانڈس اور اٹالین ایکٹر مکیلے مورونے کے گیت “مڑ مڑ کے” کی گزشتہ روز ریلیز کی گئی ویڈیو کو34 لاکھ 90 ہزار سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔  لاکھ 65 ہزار افراد نے پسندیدگی کی سند بھی عطا کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ہما قریشی ہر سال بیرونِ ملک اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گیت ریلیز کیے جانے کے متعلق اداکارہ جیکلین فرنانڈس نے کہا کہ میں یہ گرما گرم خبر سامنے لارہی ہوں کہ میں نے بین الاقوامی سطح کے فنکار مکیلے مورونے کے ساتھ میوزک ویڈیو میں کام کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jacqueline Fernandez (@jacquelinef143)

اداکارہ جیکلین فرنانڈس کے بیان کے مطابق گیت کا ٹیزر 8 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں جیکلین فرنانڈس اور مکیلے مورونے کے ہمراہ گلوکار ٹونی ککڑ نے بھی اداکاری کی جبکہ اس کی موسیقی بھی ٹونی ککڑ نے ہی ترتیب دی ہے۔ 

خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں فنکاروں کی درآمدات و برآمدات جاری رہتی ہیں۔ قبل ازیں بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے کہا کہ میں ہر سال بھارت سے باہر جا کر اداکاری کیلئے تیار ہوں، ہالی ووڈ ڈائریکٹر زیک اسنائیڈر کے ہمراہ کام کا تجربہ اہم رہا۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ ہما قریشی بڑے بجٹ کی زومبی فلم آرمی آف دی ڈیڈ میں گیتا کا کردار نبھاتی نظر آئیں، جو گزشتہ برس 2021 میں ریلیز کی گئی تھی۔اپنے ایک بیان میں اداکارہ نے ہر سال نئی ہالی ووڈ فلم میں کام ملنے کی امید ظاہر کی۔

Related Posts