اسٹاک مارکیٹ میں 435.28 پوائنٹس کی بڑی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 435.28 پوائنٹس کی بڑی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 435.28 پوائنٹس کی بڑی مندی

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 435.28 پوائنٹس گر کر 45644.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں 0.94 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 18 لاکھ 46 ہزار 276 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔

دوسری جانب ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: نیا منی بجٹ لایا گیا تو سینکڑوں کارخانے بند ہوجائیں گے،میاں زاہد حسین

اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 174 روپے 71 پیسے سے بڑھ کر 175 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts