کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو پاکستان کا میگا اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار شاہد آفریدی کو 1996 میں نیٹ پر دیکھا تھا اور انہوں نے ہمیں اپنی بولنگ کے علاوہ اپنی بیٹنگ سے متاثر کیا تھا۔
وسیم اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کے ہمراہ لی گئی اپنی پْرانی تصویر شیئر کی۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے پہلی بار شاہد آفریدی کو 1996 میں نیٹ پر دیکھا تھا اور نہوں نے ہمیں اپنی بولنگ کے علاوہ اپنی بیٹنگ سے متاثر کیا تھا۔
The first time I saw @SAfridiOfficial was in the nets in 1996 and he impressed us, apart from his bowling, with his batting. He smashed the then fastest hundred and became a big mega star…had won Pakistan so many matches and is hugely popular.I wish him all the best in his life. pic.twitter.com/j9R9zjnfjC
— Wasim Akram (@wasimakramlive) February 14, 2022
اْنہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے اس وقت کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور ایک بڑے میگا اسٹار بن گئے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ شاہد آفریدی کی موجودگی میں پاکستان نے بہت سے میچ جیتے ہیں اور انہوں نے دْنیا بھر سے کافی مقبولیت حاصل کی۔
وسیم اکرم نے کہا کہ میں ان کی زندگی میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 7،شاہد آفریدی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








