سعودی عرب: تبوک میں دوپہیوں پر گاڑی چلانے والا شخص گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Saudi Arabia: Two-wheeler driver arrested
Saudi Arabia: Two-wheeler driver arrested

جدہ: سعودی عرب کے شہر تبوک میں شاہراہ پر خطرناک انداز میں دو پہیوں پر گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار لیا گیا، ساتھ ہی اُس کی گاڑی بھی ضبط کرلی گئی۔

سعودی میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس میں نوجوان انہائی خطرناک انداز میں دو پہیوں پر گاڑی چلا رہا تھا، تاہم اس وجہ سے سڑک سے گزرنے والی دیگر گاڑیوں کی طرف سے ڈرائیورز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں دو پہیوں پر گاڑی چلانے کو بہادری کی علامت سمجھا جاتا ہے، اور اس انداز میں گاڑی چلانے والے بڑے فخر سے اپنے کارنامے لوگوں کو سناتے ہیں۔

اس سے قبل بھی سعودی عرب میں اسی طرح کی خطرناک انداز میں گاڑی چلانے کی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا برطانیہ سے بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف آواز اٹھانیکا مطالبہ

علاوہ ازیں بعض ویڈیوز میں تو گاڑی میں سوار دیگر افراد بھی اس کرتب میں شرکت کیلیئے اپنی جان خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور دو پہیوں پر چلنے والی گاڑی کے شیشوں سے باہر نکل کر بیٹھ جاتے ہیں۔

اس ویڈیو کے بعد پولیس نے تبوک میں اپنی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے اور اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے پر اس کی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

Related Posts