رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا برطانیہ سے بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف آواز اٹھانیکا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا برطانیہ سے بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف آواز اٹھانیکا مطالبہ
رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا برطانیہ سے بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف آواز اٹھانیکا مطالبہ

لندن: برطانیہ کی رکنِ پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائیں، مودی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ برطانوی پارلیمنٹ ناز شاہ نے بھارتی انتہا پسند آر ایس ایس نظرئیے کی پیروکار حکومت کے خلاف برطانوی وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا جس میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جرمنی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پوسٹ پر 2 فلسطینی صحافی نوکری سے برطرف

اپنے خط میں رکنِ پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی وزیر خارجہ سے درخواست کی ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے حجاب کے معاملے پر وضاحت طلب کی جائے اور بھارت سے تجارتی ڈیل پر نظرِ ثانی بھی کی جائے۔ کرناٹک کے واقعے نے جمہوریت کا راز فاش کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانا پسند کرتا ہے تاہم رکنِ پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی جمہوریت کا نقاب الٹ چکا ہے۔ اسکول جانے والی لڑکیوں کے حجاب اتارنا کہاں کی جمہوریت ہے؟

خط میں رکنِ پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے میں ملوث ہے، جس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ ناز شاہ نے برطانوی وزیر خارجہ سے بھارتی حکومت سے وضاحت طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

Related Posts