بھارت: کرناٹک میں طالبات اور اساتذہ حجاب اُتارنے پر مجبور

تازہ ترین

تازہ ترین

Hijab-clad students denied entry into Karnataka school; faceoff erupts between parents & teacher
Hijab-clad students denied entry into Karnataka school; faceoff erupts between parents & teacher

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اسکول کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں طالبات اور اساتذہ کو اسکول میں داخل ہونے سے پہلے حجاب اتارنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

گزشتہ دنوں سے بھارتی میڈیا اداروں کی جانب سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول میں داخل ہونے سے پہلے خاتون استاد اسکول کے دروازے کے باہر عبایا اُتارتی ہیں، پھر اسکول کی عمارت کے اندر داخل ہوتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@entertainment_popcorn)

واضح رہے کہ بھارتی ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم جاری کیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ تعلیمی ادارے دوبارہ سے کھل سکتے ہیں، لیکن مذہبی لباس پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 اس دوسری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ٹیچر اسکول کے دروازے پر کھڑے ہوکر مسلم طالبات کو حکم دے رہی ہیں کہ حجاب اُتار کر اسکول میں داخل ہو۔

مزیدازاں ویڈیو میں کچھ والدین کو جگھڑتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ ان کے بچوں کو اسکول میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے جبکہ بحث کے بعد طالبات نے حجاب ہٹا دیا اور صرف چہرے کا ماسک پہنے ہوئے اسکول میں داخل ہوئیں۔

مزید پڑھیں: مسکان کا نعرہ دین سے محبت کا اظہار

واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت عروج پر پہنچا جب ایک باحجاب نوجوان لڑکی مسکان تنہا ہی انتہا پسندوں کے سامنے کھڑی ہوگئی، کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔

Related Posts