پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سونیا کو نیا گھر خریدنے کی خوشخبری والدین کو سناتے اور مٹھائی کھلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر اپنے فالوورزکے ساتھ یہ خوشخبری شیئرکرنے والی سونیا حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ہر اولاد کا بچپن سے صرف ایک ہی خواب ہوتا ہے کہ ماں باپ کے لیے کچھ کرے، اور نہ سہی مگر ایک چھوٹا سا گھر ضرور بنائے، وہ گھرجسے وہ دل سے اپنا کہہ سکیں۔
پوسٹ پیں اداکارہ نے کہا کہ آج میری زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوا، الحمداللہ میرے ابو امی کا بھی ایک گھر ہے۔ سونیا نے اس گھر کو اپنی والدہ کے نام پر کاشانۂ تسنیم کا نام دیا ہے۔