اے مشت خاک: اداکارہ عفت عمر ڈرامے کا حصہ بننے پر شرمندہ کیوں ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

iffat-omer-disagrees-with-violence-shown-in-aye-musht-e-khaak/
iffat-omer-disagrees-with-violence-shown-in-aye-musht-e-khaak/

اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ جب میں نے ڈرامے کا اسکرپٹ پڑھا تو مجھے انتہائی شرمندگی ہوئی، اسکرپٹ میں زبان کا استعمال صحیح نہیں تھا جس کے متعلق میں نے ہدایتکار احسان تالش کو بھی بتایا تھا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عفت عمر جو ان دنوں ڈرامہ ’اے مشت خاک‘ میں فیروز خان (مستجاب) کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔اُن کے اس ڈرامے کو لے کر سوشل میڈیا پر تنقید کی جاتی رہی ہے کہ اس میں بغیر کسی وارننگ کے خواتین پر تشدد کے مناظر کو شامل کیا گیا ہے۔

اداکارہ عفت عمر جو ان دنوں ڈرامہ ’اے مشت خاک‘ میں فیروز خان (مستجاب) کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اُن کے اس ڈرامے کو لے کر میڈیا پر تنقید کی جاتی رہی ہے کہ اس میں بغیر کسی وارننگ کے خواتین پر تشدد کے مناظر کو شامل کیا گیا ہے۔

اسکرپٹ کے حوالے سے عفت عمر کا مزید کہنا تھا کہ اگرمجھے سکرپٹ پسند نہیں آیا تو یہ مطلب نہیں کہ پبلک کو بھی پسند نہیں آیا۔ مجھے تو بہت سی چیزیں پسند نہیں آتیں جو بہت ہِٹ ہو رہی ہوتی ہیں۔ مگر لوگوں کو پسند ہوتی ہیں تو ہمیں کرنا پڑتی ہیں۔

مزید پڑھیں:حبا بخاری شوہر کی دوسری شادی سے متعلق کیا سوچتی ہیں؟

واضح رہے کہ اس ڈرامے میں اداکار فیروز خان اور ثنا جاوید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس میں فیروز خان کو ایک بگڑے ہوئے ضدی، انا پرست اور مذہب بیزار شخص دکھایا گیا ہے جو دعا (ثنا جاوید) کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے شادی کر لیتا ہے۔

علاوہ ازیں اس ڈڑامے کو شائقین کی بڑی تعداد پسندیدگی کی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے اور کچھ کی جانب سے ڈرامے میں فیروز خان کے رویے پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

Related Posts