دُنیا بھر میں کورونا سے 41کروڑ 64لاکھ افراد متاثر، 58لاکھ 58ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 41 کروڑ 64 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 58لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 41کروڑ64لاکھ 38 ہزار646 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 58 لاکھ 58 ہزار921 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کا پھیلاؤ، ملک کے بڑے شہروں میں تعلیم متاثر، جامعات بند کردی گئیں

کورونا کا خوف، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی شادی منسوخ

وائرس سے متاثرہ 85 ہزار 181افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 7 کروڑ 12لاکھ 50 ہزار736ہو گئی۔ وائرس کے7 کروڑ 11لاکھ 65 ہزار555مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 33کروڑ 93 لاکھ 28ہزار989 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 7 کروڑ 96لاکھ 39ہزار934افراد امریکا میں جبکہ 4 کروڑ 27لاکھ 23ہزار 558افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے جبکہ کورونا سے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ملک برازیل ہے۔ 

امریکا میں کورونا کے باعث 9لاکھ 49 ہزار269افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار5 لاکھ 9ہزار903شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ76 لاکھ64 ہزار958افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 39ہزار822لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، برطانیہ پانچویں، روس چھٹے، ترکی 7ویں، جرمنی 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts