کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال دیکھنے کو ملی، جس کے باعث 100 انڈیکس اُتار چڑھاؤ کے بعد 46.90 پوائنٹس کی تنزلی کے بعد 45684.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.1 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 81 لاکھ 37 ہزار 975 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپیہ کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، جس کے باعث ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے زرعی قرضوں کی فراہمی کے علامتی قرضہ اہداف میں توسیع کر دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








