کراچی میں جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز نے برقع پوش چھری بردار شخص کے حملے کے خلاف احتجاج کیا جس نے ینگ ڈاکٹرز پر تشدد کیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔
تفصیلات کےمطابق جناح ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے کی نیت سے گھسنے والے برقع پوش چھری بردار شخص نے 2 ڈاکٹرز کو زخمی کیا۔ ملزم گرفتار ہوچکا ہے۔ واقعے کے مقدمے میں ہسپتال کے چیف سکیورٹی انچارج کو مدعی بنایا گیا ہے۔
گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں ملازمائیں گھر کا صفایا کرگئیں
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم کھوسو نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کی سکیورٹی کی صورتحال بہتر، ایمرجنسی وارڈ کے باہر گارڈز کی تعداد میں اضافہ اور جہاں سی سی ٹی وی کیمراز موجود نہیں، لگا کر سکیورٹی فول پروف بنائی جائے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








