پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامورومشہور اداکارہ بشریٰ انصاری اور گلوکار روپ ماگون کا پنجابی گانا ‘پیارونڈنا’ بہت مشہور ہورہاہے، گانے کو یوٹیوب پراب تک 245 ہزار بار دیکھا جاچکا ہے۔
‘کشمیر بیٹس’ میں مختلف فنکاروں نے گانے گائے ہیں ، انہی میں بشریٰ انصاری بھی شامل ہیں، جن کا پنجابی گانا ‘پیارونڈنا’ ریلیز ہوگیا ہے۔
اس گانے میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ بھارتی گلوکار روپ ماگون بھی اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں، گانا پنجابی زبان پر مبنی ہے اور گانے کا مقصد محبت کا پیغام پھیلانا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس گانے کو اور بشریٰ انصاری کی کوششوں کو خوب سراہ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بشریٰ انصاری پاکستان کی ایک نامور اداکارہ،مزاح نگار،گلوکارہ اور ڈرامہ نگار بھی ہیں۔ جنہوں نے اپنے کیریئر کاآغاز بطور چائلڈ اسٹار 1950 کی دہائی میں کیا تھا۔ انصاری نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد ایوارڈز جیتےجن میں صدارتی ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس بھی شامل ہے۔