پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا سب سے پسندیدہ پروجیکٹ باغی ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا، اس دوران اداکارہ کے مداحوں نے ان کے پراجیکٹس کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے۔
ایک سوال کا جواب دیتےہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت جلد میرا پروجیکٹ آپ کی نظروں کے سامنے ہوگا اور مجھے بہت خوشی ہوگی اگر آپ لوگ اسے پسند کریں گے۔
اپنے پسندیدہ پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ باغی میرا سب سے پسندیدہ پروجیکٹ تھا اور مجھے شارٹ فلم میں کام کرنا زیادہ پسند ہے۔