کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وپارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے کہا کہ آصف زرداری اپنے کرپشن کے ترازو میں ضمیروں کو تول رہے ہیں،پی پی پی سندھ کے محنت کشوں کی پینشن، مسکینوں کی زکوٰۃ بے دردی سے لٹا رہی ہے۔
زرداری نے سندھ میں ایک منظم سازش کے تحت عوام کو شعور سے دور رکھا سندھ کے لوگ تعلیم، صحت، صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،پی پی کی حکمرانی میں کوئی کام سندھ میں پیسے کے بغیر ممکن نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ زمینوں پر قبضے، قتل و غارتگری، اداروں میں سیاسی بھرتیاں صوبے کی بدنامی کا باعث ہے، زرداری اینڈ کمپنی نے سندھ کو تباہی کے آخری نہج تک پہنچادیا،کرپشن کے پیسوں سے بلاول کی اخلاقی تربیت ہوئی جو آج کل واضح دکھائی دیتی ہے۔
در در حاضریاں لگانے والے زرداری جلد جیل میں حاضری لگائیں گے، آصف زرداری سیاست کیلئے تندرست اور عدالت میں پیشی کیلئے بیمار ہیں،عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان کا پہلا شکار آصف زرداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ لوگ ایک دوسرے کو چور بول کر اقتدار سے کھیلتے رہے جو جماعت اقتدار سنبھالتی اسے انعام میں ڈیزل ملتا تھا،عہدوں کی بندر بانٹ ثبوت ہے،ان کا غرض پاکستان نہیں اپنا مال ہے عہدے بانٹنے کے بعد بھی انہیں عوام کے ریلیف کی بات یاد نہیں رہی۔
کشمیر گلگت بلتستان، بلوچستان خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی پی پی سیاست سے فارغ ہوگی،پی پی ایک علاقے کی جماعت بن گئی ہے،پیپلزپارٹی 2023 میں پی ٹی آئی کے سرپرائز کیلئے تیار رہے۔
مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد،ایم کیو ایم کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








