الیکشن کمیشن کا روکنے کے باوجود جلسہ کرنے پروزیر اعظم عمران خان کو نوٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

ECP serves notice to PM Khan over Mansehra public rally

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مانسہرہ کے عوامی اجتماع میں شرکت کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نوٹس میں کہا ہے کہ 31 مارچ کو خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے قبل وارننگ دینے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے خلاف ورزی پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے وزیر اعظم خان کو 28 مارچ کو طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کا نومبر میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان

گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی، سینیٹر فیصل جاوید، وزیر ریلوے اعظم سواتی، احمد حسین شاہ، بابر سلیم خان، صالح محمد خان اور مومنہ باسط کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل 22 مارچ کو وزیراعظم کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضلعی مانیٹرنگ آفیسر نے مالاکنڈ کے عوامی اجتماع میں شرکت کے حوالے سے وضاحت پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا جبکہ وفاقی وزراء علی زیدی، مراد سعید اور دیگر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Related Posts