طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر اور عملے سمیت 132افراد ہلاک، چین کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

طیارہ تباہ، تمام مسافر اور عملے سمیت 132افراد ہلاک، چین کی تصدیق
طیارہ تباہ، تمام مسافر اور عملے سمیت 132افراد ہلاک، چین کی تصدیق

بیجنگ: چینی حکومت نے تصدیق کردی ہے کہ رواں ہفتے گر کر تباہ ہونے والے چائنا ایسٹرن ائیر لائن کے طیارے کے مسافروں اور عملے سمیت تمام 132 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چین کے جنوب مغربی شہر کنمنگ سے فلائٹ نمبر ایم یو 5735 کے ذریعے بندرگاہی شہر گوانگزو جانے والا طیارہ گھنے جنگلی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ چینی میڈیا نے تمام 132 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد جاں بحق

ہفتے کو رات گئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوژین جیانگ نے کہا کہ جائے حادثہ سے زندگی کے کوئی آثار نہیں ملے۔ 123 مسافر اور عملے کے تمام 9اراکین ہلاک ہو گئے۔

ملبے سے لاشیں نکالنے والی ٹیم پہلے ہی آگاہ کرچکی تھی کہ جہاز پر سوار 120 افراد کے ڈی این اے کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔ بلیک باکس اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ سے ڈیٹا ماڈیول بھی ڈھونڈ رہی ہے۔

ایک بلیک باکس پہلے ہی کاک پٹ وائس ریکارڈ کے ہمراہ بدھ کے روز مل گیا تھا جسے ماہرین نے جانچ کیلئے بیجنگ روانہ کردیا۔ ابتدائی تحقیات کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا تاہم بلیک باکس کی جانچ سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ 

 

Related Posts