ملک بھر سے قافلوں کی آمد، قوم نے ہارس ٹریڈنگ مسترد کردی۔شفقت محمود

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر سے قافلوں کی آمد، قوم نے ہارس ٹریڈنگ مسترد کردی۔شفقت محمود
ملک بھر سے قافلوں کی آمد، قوم نے ہارس ٹریڈنگ مسترد کردی۔شفقت محمود

لاہور: وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، لوگ اپنے قائد عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نکلے ہیں، قوم نے ہارس ٹریڈنگ اور جمہوریت کی بربادی مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعظم کے جلسے میں شرکت کیلئے سارے پنجاب اور پاکستان سے قافلے نکل رہے ہیں۔ ہر جگہ سے لوگ اسلام آباد جار ہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ پاکستان مسلم امہ کی قیادت کرے۔فواد چوہدری

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ عوام وزیر اعظم سے یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں۔ یہ جو جمہوریت کی بربادی اور ہارس ٹریڈنگ ہے، عوام نے اسے نامنظور کردیا ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اپوزیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیرونی طاقتوں کے اشارے پر آگے بڑھ رہے ہیں اوران کے غلام ہیں۔ ان کی جائیدادیں اور بچے ملک سے باہر ہیں۔ انہیں بیرونی طاقتوں کو چیلنج کرنے کی ہمت نہیں ہوسکتی۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اپوزیشن بیرونی طاقتوں کی کاسہ لیس بنی ہوئی ہے۔ یہ سارا سلسلہ پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کیلئے ہے۔ پاکستان کے عوام اور تحریکِ انصاف کبھی انہیں برداشت نہیں کرے گی۔ سب سے کہتا ہوں کہ جہاں بھی ہیں اسلام آباد پہنچیں۔ 

Related Posts