حکومت نے 9 ماہ میں 911 ارب روپے کے قرضے دئیے۔شوکت ترین

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے 9 ماہ میں 911 ارب روپے کے قرضے دئیے۔شوکت ترین
حکومت نے 9 ماہ میں 911 ارب روپے کے قرضے دئیے۔شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 911 ارب روپے کے نجی قرضے دئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نجی قرض 911 ارب روپے فراہم کیا گیا جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں عوام کو 357 ارب روپے قرض دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا معاملہ حل

https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1507621486055628802

ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ قرضوں میں اضافے سے پتہ چلتا ہے کہ اقتصادی سرگرمیاں بھرپور ہیں۔ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو قرض فراہم کیلئے 291 ارب روپے کی ادائیگی کی جو نجی شعبے کیلئے مواقع مہیا کر رہی ہے۔ 

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ رواں برس پاکستان 75 لاکھ ٹن چینی پیدا کرے گا جبکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ 20 لاکھ ٹن زائد ہوگی۔ چینی کی ایکس مل قیمت 81 روپے کلو گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ 

https://twitter.com/shaukat_tarin/status/1507261909283835905

قبل ازیں 18 مارچ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ادارۂ شماریات کے مطابق ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے کاروبار نے 8.2 فیصد ترقی کی ہے۔ حکومت معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ 

Related Posts