روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 182روپے سے تجاوز کرگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

غیرملکی کرنسی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، امریکی ڈالر کی قیمت 182 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید کم ہوئی۔ کاروبار کی ابتدا سے ہی ڈالر کی قیمت 182 روپے سے زائد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سونا اور بھی مہنگا، ڈالر بلند ترین سطح پر، روپے کی قدر میں مزید کمی

کاروباری اوقات کے دوران ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا، نئی قیمت 182 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل  بھی ڈالر کو پر لگ گئے تھے جو تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا، سونا اور بھی مہنگا ہو کر غریب آدمی کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا جبکہ روپے کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

 آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن نے 6 روز قبل اعدادو شمار جاری کردئیے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے نئی قیمت 1لاکھ 31 ہزار پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار 311 روپے ہو گئی۔ گزشتہ ماہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24قیراط کا 1تولہ سونا 1لاکھ 24ہزار200 کا ہوگیا تھا۔

Related Posts