کراچی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

‘Govt officers should be fined Rs50,000 for dog bite cases’

کراچی:شہر قائد میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، مگر سرکاری اداروں کی بے حسی ختم نہ ہو سکی۔

کتے کے کاٹنے کے بڑھنے واقعات سے شہری خوف ذدہ نظر آتے ہیں۔ہزاروں شہری آوارہ پاگل کتوں کا شکار ہو رہے ہیں لیکن ہسپتالوں میں متاثرہ افراد کیلئے ویکیسین کی دستیابی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

میئر کراچی نے صورتحال کا ذمہ دار سندھ حکومت ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ویکیسین کی فراہمی سمیت پاگل کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

مزید پڑھیں : پی پی کو اس کی بددعا لگی جس کے بیٹے کو کتے کی ویکسین نہ ملی، خرم شیرزمان

ادھر وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ویکسین کی کمی پورے ملک کا مسئلہ ہے۔ کے ایم سی کے اسپتالوں میں ویکسین کی دستیابی یقینی بنانا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے۔ سندھ حکومت سے درخواست کی گئی تو فراہم کی جا سکتی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے سندھ حکومت کے ماتحت ہسپتالوں میں ویکسین کی عدم موجودگی پر جہاں تعجب کا اظہار کیا، وہیں پاگل آوارہ کتوں کے تدارک سے متعلق سوال بھی گول کر گئے۔

Related Posts