گوجرانوالہ:پاکستان میں ایک اور بیٹی ماں باپ کے جھگڑے کی بھینٹ چڑھ گئی، ماں نے دودھ کیلئے پیسے نہ ملنے پر 8 ماہ کی بچی کو گلہ دباکرقتل کردیا۔
ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ ڈی ایس پی غلام محمدنے بتایا کہ ملزمہ خدیجہ کے بیٹی پیدا کرنے کی وجہ سے اپنے شوہر سے جھگڑا رہتا تھا،بیٹی کے لیے دودھ کے پیسے نہ دینے پر میاں بیوی کا جھگڑا ہوا اورماں نے طیش میں آ کر 8 ماہ کی شیر خوار بیٹی کو قتل کر دیا۔

بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جناح روڈ پولیس نے ملزمہ خدیجہ بی بی کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کرلیاہے اورمزید تفتیش کی جاری ہے۔
چند روز قبل اسلام آباد میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں سنگدل ماں نے اپنی دو سگی کمسن بچیوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیاتھا۔
مزید پڑھیں:باپ کے ہاتھوں میانوالی میں 7 روز کی بچی کے قتل پر ہر آنکھ اشکبار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








