ہندو انتہا پسندوں کا مساجد سے اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

ہندو انتہا پسندوں کا مساجد سے اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ
ہندو انتہا پسندوں کا مساجد سے اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ

بھارت میں حجاب کے حوالے سے مہم کافی عرصے سے جاری ہے اور مسلمانوں کیخلاف ہندوؤں کی جارحیت میں دن بہ دن تیزی آرہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان اورپاکستان دشمن بال ٹھاکرے کے بھتیجے کی ہندوانتہاپسند تنظیم نے ریاست مہاراشٹرمیں مساجد میں اذان کے لئے نصب لاؤڈاسپیکرز3مئی تک ہٹانےکی دھمکی دے دی۔

اس   حوالےسے ہندو نتہا پسند تنظیم کا کہنا ہے اگرمساجد سے لاؤڈاسپیکرنہ ہٹائے گئے تومساجد کے باہرلاؤڈاسپیکررکھ کر ہندوکے مذہبی گیت اوراشلوک بجائے جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے گلوکار سونونگم اورانورادھا پوڈوال نے بھی لاؤڈ اسپیکرپراذان  دینےکیخلاف آواز اٹھائی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ وہ مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کرکے اُن کا سامان لوٹ رہے ہیں بعدازاں اُن کی دکانوں پر بھی پابندی عائد کررہے ہیں۔

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے حجاب کے خلاف بھی باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے اورباحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں جانے اورکلاسز اٹینڈ کرنے پرپابندی عائد کی جاچکی ہے۔

Related Posts