باپ نے دودھ کیلئے پیسے نہ دیئے، ماں نے 8ماہ کی بچی کو گلہ دباکر قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

mother killed her 9-month-old daughter In Punjab

گوجرانوالہ:پاکستان میں ایک اور بیٹی ماں باپ کے جھگڑے کی بھینٹ چڑھ گئی، ماں نے دودھ کیلئے پیسے نہ ملنے پر 8 ماہ کی بچی کو گلہ دباکرقتل کردیا۔

ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ ڈی ایس پی غلام محمدنے بتایا کہ ملزمہ خدیجہ کے بیٹی پیدا کرنے کی وجہ سے اپنے شوہر سے جھگڑا رہتا تھا،بیٹی کے لیے دودھ کے پیسے نہ دینے پر میاں بیوی کا جھگڑا ہوا اورماں نے طیش میں آ کر 8 ماہ کی شیر خوار بیٹی کو قتل کر دیا۔

In Punjab, a mother killed her 9-month-old daughter

بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جناح روڈ پولیس نے ملزمہ خدیجہ بی بی کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کرلیاہے اورمزید تفتیش کی جاری ہے۔

چند روز قبل اسلام آباد میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں سنگدل ماں نے اپنی دو سگی کمسن بچیوں کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیاتھا۔

مزید پڑھیں:باپ کے ہاتھوں میانوالی میں 7 روز کی بچی کے قتل پر ہر آنکھ اشکبار

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 5 سالہ فرح اور ساڑھے تین سالہ حور شامل ہیں، خاتون نے بچیوں کے قتل کے بعد خود بھی خود کشی کی کوشش کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنے خاوند کو ویڈیو کال کرکے بچیوں کی لاشیں بھی دکھائیں۔

Related Posts