جامعہ کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

جامعہ کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی
جامعہ کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی

آج جامعہ کراچی میں کیے گئے دہشت گرد حملے اور دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی، خودکش بمبار کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک خود کش بمبار خاتون کو خود کو دھماکے سے اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں خوفناک خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایم ایم نیوز کو موصول ہوئی ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں خاتون خودکش بمبار نے چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اپنی زندگی بھی برباد کر لی۔

  یہ بھی پڑھیں:

کراچی یونیورسٹی کے چینی انسٹیٹیوٹ کے قریب گاڑی میں دھماکہ، 5افراد جاں بحق

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک سفید ہائی ایس وین جامعہ کراچی کے متعلقہ شعبے کی طرف آتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے جس کے عقب میں موٹر سائیکلز پر سوار رینجرز اہلکار بھی نظر آتے ہیں۔ شعبے کے باہر کھڑی خودکش بمبار خاتون وین قریب آتے دیکھ کر متحرک ہوجاتی ہے۔

ہائی ایس قریب پہنچنے پر خود کش بمبار عورت خود کو دھماکے سے اڑا دیتی ہے۔ دھماکہ اتنا شدید ہوتا ہے کہ اس کے نتیجے میں گاڑی کا دائیں جانب کا حصہ تباہ ہو کر رہ جاتا ہے۔ دھماکے سے پیدا ہونے والے گردوغبار کے باعث کیمرہ بند ہونے کے ساتھ ہی گاڑی کو آگ لگ جاتی ہے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ 2 چینی خواتین اور ایک مرد بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ خود کش حملہ آور کی تصویر جاری کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 

Related Posts